کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

ہفتہ 25 مئی 2019 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پشتون آباد میں دھماکیکامقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ کائونٹر ٹیررازم درج کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پولیس کے مطابق تھانہ پشتون آباد کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔ مقدمہ میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت تین افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔