یہودی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں حاضری یقینی بنائیں:امام الشیخ عکرمہ

فلسطینی ماہ صیام کے آخری عشرے میں قبلہ اول کیلئے رخت سفر باندھ لیں:بیان

ہفتہ 25 مئی 2019 21:19

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب اسرائیلیوں کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ماہ صیام کی کے آخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں،قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کیساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی ضروری ہے تاکہ قابض اسرائیلیوں کیخلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اعتکاف فلسطینیوںکا مذہبی فریضہ ہے اور صہیونی حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ میں قیام اللیل کرنے والے فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالنا مذہبی امور میں مدخلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔الصبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :