ٍروک بینڈ جنون کا 15 برس بعد کرکٹ کے متوالوں کیلئے ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان

ہفتہ 25 مئی 2019 21:24

ٍروک بینڈ جنون کا 15 برس بعد کرکٹ کے متوالوں کیلئے ایک بار پھر نیا گانا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) جنوبی ایشیا کے مشہور صوفی روک بینڈ جنون نے 15 برس بعد ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ کرکٹ کے متوالوں کیلئے ہوگا۔

(جاری ہے)

90 کی دہائی میں دھمال اور صوفیانہ گیتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بینڈ جنون نے لازوال گیتوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور میوزک انڈسٹری میں بھی صوفی روک گیتوں کی بنیاد بھی جنون بینڈ نے ہی رکھی۔جنون بینڈ نے اپنے کیریئر میں سیونی، جذبہ جنون، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گیت گائے تاہم 2008 میں یہ بینڈ متحد نہ رہ سکا اور ٹوٹ گیا

متعلقہ عنوان :