Live Updates

فاروق ستار کے افطاری میں نہ بلانے کا شکوہ،کنور نوید جمیل نے سابق سربراہ کو اصلاح کا مشورہ دے دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 21:29

فاروق ستار کے افطاری میں نہ بلانے کا شکوہ،کنور نوید جمیل نے سابق سربراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) فاروق ستار کے افطاری میں نہ بلانے کا شکوہ،کنور نوید جمیل نے سابق سربراہ کو اصلاح کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فارق ستار نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، مہاجر قومی موومنٹ کے سرابرہان نے دعوت افطاری پر مجھے مدعو نہیں کیا، لیکن اتوارجو ہماری جانب سے افطار پارٹی ہے، میں تمام پارٹیز کو مدعو میڈیا کے زریعے مدعو کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو صوبے اور مزید انتظامی یونٹ بننے چاہیے۔اس سلسلے میں ہم عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔فاروق ستار کے بیان پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل نے انہیں اصلاح کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر صاحب اپنی اصلاح کرلیں تو ایم کیو ایم میں واپس آسکتے ہیں۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات