وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی لالہ موسیٰ کائرہ ہائوس آمد

بیٹے اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی تعزیت کی، اللہ آپ کو صبر دے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مشیراطلاعات

ہفتہ 25 مئی 2019 21:37

وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی لالہ موسیٰ کائرہ ہائوس آمد
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی لالہ موسیٰ کائرہ ہائوس آمد قمر، انکے بیٹے اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے یہ بہت دکھی لمحات ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر آمد ۔وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب پیر صمصام بخاری ، سینیٹر کرشما کماری ، جسٹس شہرام سرور اور سینیٹر ظفر چوہدری ، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ،سابق چیئر مین سینیٹ سید حسین بخاری نے بھی قمر زمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا ۔