Live Updates

اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنمائوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ڈالی ہے،عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوا ن کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے،وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنمائوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے اب قومی مسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہورہے ہیں اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے راہنمائوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اس کی داغ بیل ڈالی ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا سیایس بنچوں کا کوئی مستقبل نہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات