جنوبی وزیرستان ، خاصہ دار فورس کی پچھلے دس ماہ کی تنخواہیں آگئیں

محمود خان ایک بلین ،22کروڑ،95لاکھ،67ہزار روپے کا چیک وزیراعلی ہاؤس پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگہ کے سامنے خاصہ دار فورس کے کمانڈروں کو دینگے

ہفتہ مئی 21:44

جنوبی وزیرستان ، خاصہ دار فورس کی پچھلے دس ماہ کی تنخواہیں آگئیں
جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) خاصہ دار فورس کیلئے خوشخبری، ان کی دس ماہ کی تنخواہیں آگئیں ،قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے چار ہزار کے قریب خاصہ دار فورس کی پچھلے دس ماہ کی تنخواہوں کے لئے فنڈز کا ریلیز کردہ ایک بلین ،22کروڑ،95لاکھ،67ہزار روپے کا چیک وزیراعلی خیبرپختون محمود خان وزیراعلی ہاؤس پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگہ کے سامنے خاصہ دار فورس کے کمانڈروں کو دینگے ۔

وزیراعلی محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے عمائدین اور خاصہ دار فورس کے کمانڈروں کے لئے کل بروز اتوار کے دن افطاری کا پروگرام بھی کیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور خاصہ دار فورس کے کمانڈروں پر مشتمل کانوائے اتوار کی صبح 8بجے پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان سے روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے انتظامیہ کے مطابق اتوار کی شام وزیراعلی ہاؤس پشاور میں جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور خاصہ دار فورس کے لئے افطاری کا اہتمام کیاگیا ہے ۔

اسی تقریب میں وزیراعلی صوبہ خیبرپختون خواہ محمود خان خاصہ دار فورس کے کمانڈر کوایک بلین ،22کروڑ،95لاکھ،67ہزار روپے کا چیک وزیراعلی خیبرپختون محمود خان وزیراعلی ہاؤس میں قبائلی عمائدین کے جرگہ کے سامنے دینگے ۔ زرائع کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے 3869خاصہ دار فورس اہلکاروں کی پچھلے 10مہینوں سے بند تنخواہیںکے لئے پچھلے دو مہینوں سے بھی زیادہ عرصہ سے احتجاج پر تھے۔

اور وانا و گردو نواع کے تمام چیک پوسٹوں کو خال کردئے گئے ۔ اور لیویز فور س کو بھی چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی سے روک دئے گئے تھے ۔جس کی وجہ سے قبائلیوں میں سخت تشویش پائی جاتی تھی۔کو ر کمانڈ ر پشاو لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر اور پاک آرمی الیون کور کے بریگڈئیر طارق ،کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل اظہر عباسی ،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نعمان افضل افریدی ،اور دیگر اعلی حکام نے خاصہ دار فورس کی دس ماہ کی تنخواہوں کے لئے فنڈز کی ریلیز میں بہت زیادہ محنت کی ۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا چند ہفتوں قبل دورہ جنوبی وزیرستان کے موقع پر خاصہ دار فورس کی پچھلے دس ماہ سے تنخواہوں کے مسئلے سے عمران خان کو اگاہ کیاگیا ۔جس پر عمران خان نے تنخواہوں کی فراہمی کے لئے فنڈز جلداز جلد ریلیز کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔ خاصہ دار فورس کو تشویش ہے کہ خاصہ دار فورس کے کلرک ان کی تنخواہوں سے بھاری مقدار میں کٹوتی کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ کلرک سے قبل اس کا بڑا بھائی کلرک تھا اس نے پندرہ ،بیس سالوں تک خاصہ دار فورس کی تنخواہوںسے بڑے پیمانے پر کٹوتی کرتے ہوئے کروڑ پتی بن گئے ہیں ۔اب خود سائڈ پر ہوگئے اور اپنے چھوٹے بھائی کو خاصہ دار فورس کا کلر ک تعینات کردیا ہے ۔خاصہ دار فوس کے اہلکاروں نے وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی محمود خان ،کورکمانڈر پشاور اور دیگراعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ور کہا کہ خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کی تنخواہوں سے خاصہ دار فورس کے کلرک کی جانب سے بڑے پیمانے پر کٹوتی روکنے کے لئے نگرانی کے لئے خصوصی اقداما ت کئے جائیں۔