سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی

ہفتہ مئی 21:44

سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

ویڈیو لنک کے ذریعے شروع کیے جانے والے اس ای کورٹ سسٹم میں ابتدائی سماعت ضمانت قبل از گرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی جائیگی ۔ ان کیسوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ سے وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دیں گے۔ ای کورٹ سسٹم کا آغاز ابتداء میں سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے ہوگا جس کے بعدیہ سسٹم ملک کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں اپنا جائیگا۔