انڈونیشیا، روزانہ 3 ہزار روزداروں کی منفرد افطاری

ہفتہ 25 مئی 2019 21:58

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر جوگجا میں رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 3ہزار سے زائد مسلمانوں کو افطار کروانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے طرز کی اس منفرد افطار ی میں تلی ہوئی پھلیاں، تلی ہوئی چکن کے ساتھ ابلے ہوئے چاول اور ایک خاص انڈونیشیا ئی ڈش تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جوگجا میں قائم ایک مسجد کا عملہ ان تمام اشیائ کی 3ہزار پلیٹیں روزانہ افطار سے پہلے تیار کرتا ہے۔مسجد کے باہر دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں شہر کیلوگوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔جوگجا کی مسجد کی یہ روایت سن 1973 سے قائم ہے۔رمضان المبارک کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مسجد کے باہر بازار بھی لگایا جاتا ہے جس میں مناسب قیمتوں میں اشیائ فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :