مستونگ: مسجد کے پیش امام کی تین روز پرانی لاش برآمد کر لی گئی، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2019 22:05

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسجد کے پیش امام کی تین روز پرانی لاش برآمد کر لی جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے بارک ٹاپ کے قریب ویرانے سے مسجد کے پیش امام کی تین روز پرانی لاش برآمد کر لی جنہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا لاش سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقتول کی شناخت مولوی غلام مصطفیٰ ولد محمد حنیف کلی شیر علی پنجپائی کے نام سے ہوا ہے جولڈی دشت میں مسجد میں پیش امام تھا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔