مارٹن کوبلر کا پاکستانی ٹرک آرٹ بائیک پر جرمنی کی دورہ

پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ہفتہ 25 مئی 2019 22:12

مارٹن کوبلر کا پاکستانی ٹرک آرٹ بائیک پر جرمنی کی دورہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق مارٹن کوبطور جرمن سفیر جتنا عرصہ پاکستان میں رہے،خوب انجوائے کرتے رہے۔ پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے لگتا تھا کہ وہ پاکستانی رنگ میں رنگ چکے ہیں۔

مارٹن کوبلر کبھی پاکستانی کا روایتی لباس شلوار قمیض پہنے نظر آتے تھے تو کبھی مزے دار پاکستانی کھانوں کے چسکے لیتے نظر آئے۔تاہم جرمنی جانے کے بعد بھی وہ پاکستان کو نہ بھولے۔وہ اپنے ساتھ ساتھ پاکستان سے جڑی کئی یادیں لگے گئے۔مارٹن کوبلر نے پاکستان میں ویسپا سکوٹرپرٹرک آرٹ کروانا شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ویسپا سکوٹر برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، سوچا کیوں نہ سکوٹر پر ٹرک آرٹ کروائی جائے۔

(جاری ہے)

سابق جرمن سفیر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویسپا سکوٹر کے ان خوبصورت پرزوں کو دیکھیں جن سے میرا ویسپا سکوٹر تیار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مجھے ویسپا برآمد کرنے کا اجازت نامہ ملا گیا تو سوچا کیوں نہ اس پہ ٹرک آرٹ کروائی جائی پہلے سے ہی پسند آنے لگا ہے۔ آپ لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔اور اب مارٹن کوبلر نے اس سکوٹر پر جرمنی میں سفر کرنا شروع کر دیا ہے۔

وہ پاکستان سے لے جائی گئی موٹر بائیک پر جرمنی کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں ٹرک آرٹ بائیک پر گھوم کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے مارٹن کوبلر نے 10اگست 2017ئ میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی اور جلد ہی مارٹن کوبلر کی پاکستان سے محبت اور منفرد انداز نے پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی۔

پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دو سالہ مدت مکمل ہوگئی۔مارٹن کوبلر نے پاکستانمیں اپنے قیام کے دوران پاکستانی ثقافت،رنگوں اور کھانوں کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور اس طرح وہ پاکستان کی مثبت تصویر کو دنیا بھر میں پیش کرنے ایک اہم ذریعہ بن گئے۔ مارٹن کوبلر کبھی ہمیں مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے، کبھی سندھی اجرک پہنے ہوئے جب کہ کبھی چٹ پٹی بریانی کا مزا لیتے ہوئے نظر آتے۔مارٹن کوبلر کو سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اٴْن کے جانے پر بہت اداس نظر آئے تھے۔