کالاشاہ کاکو: تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کچل دیا، ڈرائیور ہلاک، دو شدید زخمی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:23

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کچل دیا، ڈرائیور ہلاک، دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق راوی ریان معراج ٹائون کا رہائشی محمدشہزاد اپنے لوڈر رکشہ پر جوتے لیکر لاہور جارہاتھا کہ کالاشاہ کاکو بس سٹاپ کے قریب پشاور سے آنیوالی تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہوکر رکشہ کو ٹکر دے ماری ، اور اسی اثناء میں پیچھے سے آنیوالا ٹرک حادثہ کا شکار رکشہ پر چڑھ گیا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ رکشہ مختلف ٹکروں میں تقسیم ہوکر بکھر ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ رکشہ ڈرائیور محمد شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ رکشہ میں سوار دیگر دو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔