Live Updates

طبی معانہ ضروری تھا اس لیے لندن آیا تھا،شہباز شریف

جسم سے کینسر کا مرض مکمل طور پہ ختم ہو چکا ہے، اپنی زندگی میں عمران خان سے زیادہ جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، اربوں ڈالر روپے دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی، اپوزیشن لیڈر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 25 مئی 2019 20:48

طبی معانہ ضروری تھا اس لیے لندن آیا تھا،شہباز شریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عمران خان سے زیادہ جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان بدقسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔ شہباز شریف نے میڈیا سے بار کرتے ہوئے کہا کہ طبی معائنہ ضروری تھا اس لیے وہ لندن آئے اور ان کے جسم سے کینسر کا مرض مکمل طور پہ ختم ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ براہ راست یا بلاواسطہ اربوں روپے دینے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرایا جائے، ہم نے مشکلوں کے باوجود 11ہزار میگاواٹ کے بجلی منصوبے لگائے، نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

چئیرمین نیب سے منسوب کر کے لیک کی جانے والی ویڈیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ چئیرمین نیب سے آج تک نہیں ملے اور چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے ملک احمد خان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ نوز شریف پوری ٹیم کی مدد سے آگے بڑھ رہے ہیں اور عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ِان کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا ،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اور نواز شریف حکومت میں ہسپتالوں میں مفت ادویات دی جاتی تھیں جو کہ موجودہ حکومت نے بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کی حالت بہت خراب ہے جب ایسے وقت میں لوکل سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں تو باہر سے کون آئے گا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے جب انہیں علاج کروانے کے لیے ضمانت دی گئی اور علاج کے ملک سے باہر جانے کی اجازت بھی دی گئی جس کے بعد شہباز شریف لندن چلے گئے اور فی الوقت وہیں مقیم ہیں اور مختلف تاریخوں کا اعلان کرنے کے باوجود ابھی تک واپس نہیں آئے جبکہ اب انہوں نے بجٹ سے پہلے پاکستان واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس سے پہلے ان کے بارے میں افواہیں آرہی تھیں کہ انہوں نے لندن مین سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات