بلاول اپنی بدعنوانی اور ناقص کاکردگی چھپانے کیلئے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،اپوزیشن

احتساب سے بچنے کیلئے اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے ،معیشت کو استحکام کی طرف گامزن دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ،لوٹ مار کا باب بند ہوچکا وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بلاول بھٹو کی میڈیا ٹاک پر ردعمل

ہفتہ 25 مئی 2019 22:35

بلاول اپنی بدعنوانی اور ناقص کاکردگی چھپانے کیلئے بے بنیاد الزامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے معیشت کو استحکام کی طرف گامزن دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ، لوٹ مار کا باب بند ہوچکا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول اپنی بدعنوانی اور ناقص کاکردگی چھپانے کیلئے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ،سابقہ حکومتوں کے معیشت کو دیئے گئے زخموں پر ہم مرہم رکھ رہے ہیں ، معیشت کو گرداب سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا ،اتنی ہی تیزی سے تنکوں میں بکھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی ،صنعتی بحالی ،روزگار کی فراہمی ،پائیدار معاشی نظام پر وزیراعظم عمران نے جامعہ پلان پیش کیا۔