Live Updates

عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا،اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی‘صمصام علی بخاری

نواز لیگ کی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے، بیرون ملک بیٹھے شہبازشریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں‘صوبائی وزیر

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا،اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی‘صمصام ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ایک ایک وعدے پر قائم ہیں، عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا،اپوزیشن کی تقسیم ضرور سامنے آئے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا کہ عمران خان کا مشن نئے پاکستان کی تشکیل ہے۔ عوام کو جلد مزید اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کی شکایت نہیں کیونکہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادو ں پر کام ہوا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا پراپیگنڈہ خود بخود دم توڑ رہاہے۔ نان ایشوز کی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے جبکہ ملک بھر میں یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کی قیادت روزانہ یوٹرن لے رہی ہے۔ بیرون ملک بیٹھے شہبازشریف سولو فلائٹ چاہتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات