Live Updates

سیاسی مخالفین کی کردار کشی (ن) لیگ کا پرانا کام ہے ‘ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

سیاسی مخالفین کی کردار کشی (ن) لیگ کا پرانا کام ہے ‘ترجمان وزیراعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی کردار کشی مسلم لیگ ن کا پرانا کام ہے، یہ اب ایک دوسرے کے بیان رد کرکے نیا کھیل کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہبازگل نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) کا پرانا کام ہے، بینظیر صاحبہ سے لیکرجمائمہ صاحبہ عمران خان صاحب تک یہی کیاگیا ہے۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ یہ جب مقابلہ نہ کرسکیں تو کردار کشی کی کوشش کرتے ہیں، یہی کام چیئرمین نیب کے ساتھ کررہے ہیں،اب ایک دوسرے کے بیان رد کرکے نیا کھیل کھیل رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات