31مئی سے قبل OZTگرانٹ جاری نہ ہونے سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی عیدالفطر پھیکی گذرے گی،لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے حافظ مشتاق کوریجو ،صدرسیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی اور فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی نے کہا ہے کہ سندھ کا خزانہ خالی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لون لیکر حکومت سندھ کے امور چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نی31مئی کو عیدالفطر کے موقع پر تمام ملازمین کو تنخواہیں ،پنشن اداکرنے کا نوٹیفکیشن تو جاری کردیا ہے لیکن OZTگرانٹ جاری کرنے کے بارے میں کوئی واضح ہدایت جاری نہ کرکے بلدیاتی ملازمین میں مایوسی پھیلا دی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگر 27سی29مئی تک OZTگرانٹ جاری کردی جائے تو پھر 31مئی تک تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے ۔لیکن اگر 31مئی یااسکے بعد3جون کو گرانٹ جاری کی گئی تو پھر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی عیدالفطر پھیکی گذرے گی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سند ھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کو 27سی29مئی تک OZTگرانٹ جاری کرکے 31مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے