مستونگ کے دو مختلف اسکولوں میں مخصوص وباء سے متاثر ہونے والے طالبات میں ایک طالبہ کو فالج ہوگیا

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) مستونگ کے دو مختلف اسکولوں میں مخصوص وباء سے متاثر ہونے والے طالبات میں ایک طالبہ کو فالج ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلی اشکنہ گرلز ہائی سکول کے مخصوص اسپرے سے متاثر ہونے والی ماسٹرحاجی عبدالصمد بنگلزئی کی بیٹی و نہم کلاس کی طالبہ کو فالج ہوگیامتاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے بتایاکہ ہم نے اپنی بچی کو کئی بار ڈاکٹروں کے پاس لے کے گیاجس کو سانس میں بہت زیادہ تکلیف ہورہی تھی۔تاہم ڈاکٹروں نے متاثرہ طالبہ کو انجیکشنز لگائے مگر آج شام کو متاثرہ بچی پر فالج کا اٹیک ہوگیاہے اور بچی کی حالت انتہائی غیر ہوگئی انکا کہناتھا کہ اب بچی کو علاج کیلئے کراچی شفٹ کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :