خضدار میں عوام کیلئے تفریحی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے ،بڑے شہروں کی طرح معیاری بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ خضدار میں عوام کے لئے تفریحی کی خوبصورتی ونظافت میں اضافہ کرنے اور ان کو بڑے شہروں کی طرح معیاری بنانے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ، تاکہ شہری فارغ وقت میں ان تفریھی مقامات کا رخ کرکے ذہنی سکون حاصل کرلیں ۔ خضدارشہرکے وسط میں فیملی پارک کی تزئین وآرائش وان کی صفائی پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔

فیملی پارک کے بننے سے شہریوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پوراہوگا ان خیالات کا اظہارانہوںنے فیملی پارک خضدار کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے انجینئر ہدایت اللہ زہری، پی ایس ڈی سی مراد گزوزئی کے ہمراہ خضدار فیملی پارک کا دورہ کیا اور وہاں تعمیرات کا جائزہ لیا، کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ خضدار فیملی پارک کی تعمیر و مرمت و تزئین و آرائش سے خضدار کے شہریوں کو فارغ وقت میں تفریح کا بہتر موقع میسر آئیگا، خضدار میں کافی عرصہ سے ایک فیملی پارک کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، تفریح کے لئے شہریوں کو کوئی خاص مقام میسر نہیں تھا، خضدار سول کالونی میں پارک تو موجود تھا تاہم اس پر توجہ اور کام کرنے کی ضرورت تھی، اب اس پارک کی خوبصورتی بحال کردی گئی ہے پارک کے سبزہ زار پانی کے فوارے، فٹ پاتھ اور مختلف کالمز سے پارک ایک نئے انداز و خوبصورتی کا روپ دھار چکے ہیں، کام مکمل ہوتے ہی پارک کو عام فیملیز و شہریوں کے لیئے کھول دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انجینئر ہدایت اللہ زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کو فیملی پارک خضدار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔خضدار:ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے انجینئر ہدایت اللہ زہری، پی ایس ڈی سی مراد گزوزئی کے ہمراہ خضدار فیملی پارک کا دورہ کیا اور وہاں تعمیرات کا جائزہ لیا، کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ خضدار فیملی پارک کی تعمیر و مرمت و تزئین و آرائش سے خضدار کے شہریوں کو فارغ وقت میں تفریح کا بہتر موقع میسر آئیگا، خضدار میں کافی عرصہ سے ایک فیملی پارک کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، تفریح کے لئے شہریوں کو کوئی خاص مقام میسر نہیں تھا، خضدار سول کالونی میں پارک تو موجود تھا تاہم اس پر توجہ اور کام کرنے کی ضرورت تھی، اب اس پارک کی خوبصورتی بحال کردی گئی ہے پارک کے سبزہ زار پانی کے فوارے، فٹ پاتھ اور مختلف کالمز سے پارک ایک نئے انداز و خوبصورتی کا روپ دھار چکے ہیں، کام مکمل ہوتے ہی پارک کو عام فیملیز و شہریوں کے لیئے کھول دیا جائیگا۔

انجینئر ہدایت اللہ زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کو فیملی پارک خضدار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :