آر پی او راولپنڈی کا یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ

کیپٹن(ر)محمداحسان طفیل کو ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی راول ڈویژن کی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ

ہفتہ 25 مئی 2019 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ریجنل پولیس افسرراولپنڈی کیپٹن(ر)محمد احسان طفیل نے راولپنڈی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیاآر پی او راولپنڈی کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ڈویژن نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی آ ر پی او راولپنڈی نے گنجمنڈی نانک پورہ میں ہونے والے فائرنگ واقعہ کے جائے وقوعہ کا بھی ملاحظہ کیا آر پی اونے ہدایت جاری کی کہ فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے آر پی او راولپنڈی نے بعد ازاں گنجمنڈی نانک پورہ فائرنگ واقعہ کے جائے وقوعہ کا بھی دور ہ کیااور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گریسی لائن میں واقعہ امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور یوم علی کے موقع پرکئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاآر پی اونے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انہیں انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔