قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی؟ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کو انگلینڈ بھیج دیا، ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے، حتمی ٹیم سلیکشن بھی ان ہی کے ہاتھ میں ہوگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مئی 2019 22:12

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی؟ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پی سی بی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی؟ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کو انگلینڈ بھیج دیا، ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے، حتمی ٹیم سلیکشن بھی ان ہی کے ہاتھ میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک ماہ تک انگلینڈ میں قیام کے لیے برمنگھم روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق پاکستانی ٹیم کت ساتھ رہیں گے اور ٹیم ہوٹل میں بھی قیما کریں گے۔ انضمام الحق وارم اپ اور ورلڈکپ میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ قومی کرکٹرز کو اپنے تجربے سے مستفید بھی کریں گے۔ قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں نیٹ پر بلے باز انضمام الحق سے ٹپس بھی لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ میگا ایونٹ کے لیے پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا اختیار ٹیم کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے علاوہ اب انضمام الحق کے پاس بھی ہوگا۔

اس حوالے سے کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ معروف صحافی و تجریہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضام الحق کو مکی آرتھر کے متبادل کے طور پر ہی انگلینڈ بھیجا گیا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران انضمام الحق قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور حتمی ٹیم سلیکشن بھی ان ہی کے ہاتھ میں ہوگی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ اور مسلسل 11 میچوں میں شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے تو ورلڈکپ جیتنا جیتنا مشکل ہوجائے گا۔افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے اس میچ میں فتح کے لیے اسکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے ہمارا باؤلنگ آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، میں اپنے لڑکوں کو کہوں گاکہ وہ خود کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے۔ ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں تاہم ہم 20 رنز کم بنا سکے۔ لیکن ہمیں اپنی بالنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اہم ترین بلے باز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے اور وہ ریورس سوئنگ کراتا ہے اس نے اچھی بالنگ کرائی۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس کو اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے پاکستانی شائقین کو سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستانی ٹیم کافی عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل اس کے پاس آج اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ جیت کر دوبارہ فتوحات کے سفر پر گامزن ہونے کا آخری موقع ہے۔ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں 31 مئی کو کالی آندھی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔