22ہزار 816روپے کے اثاثوں کی مالک نچلی ذات کی خاتون رامیا ہری داس الیکشن جیت گئی

مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھارتی جنتا پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست دے کر اسمبلی میں رسائی حاصل کر لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 25 مئی 2019 23:23

22ہزار 816روپے کے اثاثوں کی مالک نچلی ذات کی خاتون رامیا ہری داس الیکشن ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) بھارتی لوک سبھا الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی نے تمام پارٹیوں سے زیادہ 303 نشستیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر کانگریس ہے جس نے صرف 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔ لوک سبھا میں اس بار 22 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بھارتی الیکشن میں اس بار ریکارڈ تعداد میں 78 خواتین بھی کامیاب ہوئی ہیں۔

کامیاب ہونے والی 78 خواتین میں ہندووٴں کی انتہائی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کی ایک بیٹی بھی کامیاب ہوئی ہے۔ ریاست کیرالہ کے لوک سبھا کے حلقے آلاتور سے دلت برادری سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ رامیا ہری داس نے بی جے پی کے مضبوط سیاستدانوں کو شکست دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رامیا ہری داس ریاست کیرالہ سے دلت برادری کی منتخب ہونے والی دوسری خاتون رکن لوک سبھا ہے۔

(جاری ہے)

رامیا ہری داس کو کانگریس کی جانب سے الیکشن لڑنے کا ٹکٹ دیا گیا تھا اورپارٹی کے مرکزی رہنماوٴں نے ریاست کے عوام کو ان کی مالی مددفراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔ رامیا ہری داس کو کانگریس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت شارٹ لسٹ کیا گیا اس کے بعد صدر راہول گاندھی کی خصوصی ہدایت پر انہیں الیکشن لڑنے کا ٹکٹ دیا گیا۔ سیاست میں انٹری دینے سے قبل رامیا ہری دس اپنی برادری کی پنچائت کے صدر کے فرائض سر انجام دے رہی تھی تاہم انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے سے قبل پنچائت کی صدارت چھوڑ دی تھی۔

رامیا ہری داس کے والد عام مزدور ہیں جب کہ ان کی والدہ سلائی کا کام کرتی ہیں اور ان کا تعلق ریاست کیرالہ کے ضلع کالیکٹ سے ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے لیے نامزدگی فارم جمع کراتے وقت ان کے اثاثوں کی ملکیت 22 ہزار 816 روپے تھی۔ رامیا ہری داس کا مقابلہ بھارت کے مضبوط اور امیر سیاستدانوں سے تھا، انہوں نے جس حلقے سے انتخاب جیتا وہاں سے مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں اترے تھے۔

رامیا ہری داس نے 5 لاکھ 33 ہزار 815 ووٹ حاصل کرکے کامیاب حاصل کی۔ بھارتی لوک سبھا الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی نے تمام پارٹیوں سے زیادہ 303 نشستیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر کانگریس ہے جس نے صرف 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔ لوک سبھا میں اس بار 22 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بھارتی الیکشن میں اس بار ریکارڈ تعداد میں 78 خواتین بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ کامیاب ہونے والی 78 خواتین میں ہندووٴں کی انتہائی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کی ایک بیٹی رامیا ہری داس بھی شامل ہے۔