مرد روپانزل، جن کے بالوں کی لمبائی 2 فٹ ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مئی 2019 23:33

مرد روپانزل، جن کے بالوں کی لمبائی 2 فٹ ہے

7سال سے اپنے بال بڑھانے والے ایک شخص کو لوگ اب ”مرد روپانزل“ کے نام سے جاننے لگے ہیں۔
28 سالہ کرسٹیانو براگا اپنے بالوں کے حفاظت کے لیے کافی جتن کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قدرتی تیل اور دوسری بہت سی چیزوں کو استعمال کرتے ہیں۔
کرسٹیانو نے بتایا کہ لوگ حسد کے مارے  ان کا مذاق بھی اڑاتے ہیں اور انہیں عورت بننے کے طعنے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو نے بتایا کہ جب انہوں نے بال بڑھانے شروع کیے تو لوگوں نے اُن کا بہت مذاق اڑایا، انہیں عورت کہا گیا، جھاڑو جیسے بالوں والا،  بھچ کاگ (scarecrow)، بدصورت اور عجیب وغریب تک کہا گیا ہے۔


کرسٹیانو نے بتایا کہ انہوں نے 2012 میں بغیر کسی وجہ سے بال بڑھانا شروع کر دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں مردوں اور عورتوں کے لمبے اور خوبصورت بال اچھے لگتے ہیں۔
کرسٹیانو اداکاری بھی کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ لمبے بالوں نے انہیں پر اعتماد بنا دیا ہے۔
پُر اعتماد کرسٹیانو کی لمبے بالوں کے ساتھ  چند تصاویر آپ بھی دیکھیں ۔

.