انوکھا چور۔ گھر میں گھس کر صفایا کرنے کی بجائے صفائی کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مئی 2019 23:33

انوکھا چور۔ گھر میں گھس کر صفایا کرنے کی بجائے صفائی کر دی

میساچوسٹس  سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اُن کے خاندانی گھر میں ایک چور گھسا اور کچھ چرائے بغیر چلا گیا۔ حیرت انگیز طور پر اس چور نے گھر کی اچھی طرح سے صفائی ستھرائی بھی  کر دی۔
44 سالہ نیٹ رومن نے بتایا کہ وہ پچھلے ہفتے اپنے 5 سالہ بیٹے کے ساتھ مارلبورو میں واقع گھر میں گئے۔ گھر میں داخل ہوئے تو  اُن کے بیٹے نے بتایا کہ گھر کا پچھلا دروازہ کھلا ہے۔


رومن نے  مقامی ٹی وی کو بتایا کہ اگر کوئی آپ کے گھر میں ہو تو آپ کو کافی خوف آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب وہ گھر میں گئے تو دیکھا کہ کچھ بھی غائب نہیں ہے۔ اس کی بجائے گھر کو اچھی طرح صاف کیا گیا ہے۔رومن نے بتایا کہ گھر سے صفائی کے کیمیکل کی خوشبو آ رہی تھی۔انہوں نے گھر کو دیکھا تو پتا چلا کہ سب کمرے اور باتھ روم صاف کیے گئے تھے۔ صرف گھر کا باورچی خانہ صاف نہیں تھا۔
مارلبورو پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اُن کی تحقیقات میں ابھی تک کوئی مشتبہ شخص سامنے نہیں آیا ہے۔
رومن کا کہنا ہے کہ انہیں گھر میں ٹوائلٹ پیپر میں پھول ملے ہیں۔ رومن کا اندازہ ہے کہ کسی پیشہ ور کلیننگ سروس کا عملہ غلط پتے پر صفائی کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :