وفاقی سیکرٹری مواصلات کا کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ (N-5) حصے کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 25 مئی 2019 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ (N-5)کے حصے کا تفصیلی دورہ کیا ، شاہراہ پر سفر کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنانے کیلئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر پنجاب ساوتھ نے اس موقع پر شاہراہ سے متعلق بہتری کے اقدامات کے حوالہ سے اٴْنہیں تفصیلی طور آگاہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ شمالاً جنوباً رابطہ کا اہم ذریعہ ہے اور ملکی معاشی ترقی میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں واقع اس شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اکثر مقامات پر روڈ سائنز اور رفتار کی حد کیبورڈزلگائے جاچکے ہیںجبکہ باقی مقامات پر پر بورڈز لگانے کا کام تسلسل سے جاری ہے۔

انہوںنے کہا کہ این ایچ اے کے مینٹینینس یونٹ ملتان کے زیر انتظام شاہراہ پر 6مقامات پر معلوماتی سائن بورڈز اور رفتار کی حد کے بورڈز لگائے گئے ہیں جبکہ بہاولپور کے علاقہ میں 6معلوماتی اور 5 یوٹرن کی نشاندہی کیلئے بورڈز نصب کئے گئے ہیں۔اسی طرح رحیم یار خان کے علاقہ میں شاہراہ پر 22 معلوماتی بورڈز اور یو ٹرن کے نشانات نصب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ملتان یونٹ میں 140 کلومیٹر شاہراہ،بہاولپور یونٹ میں 85کلومیٹر شاہراہ اور رحیم یار خان یونٹ میں 10کلومیٹر شاہراہ پر مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ ان علاقوں میں لین مارکنگ ،راستہ میں شہروں کی طر ف نشاندہی کرنے والے بورڈز اور مائل سٹون لگانے کا کام بتدریج جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازوں کو مزید بہتر انداز میں چلانے کیلئے اقدامات زیر عمل ہیں۔سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں واقع قومی شاہراہ پر پودے لگانے اور شاہراہ کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔قبل ازیں وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے حیدر آباد بائی پاس کابھی دورہ کیا اور وہاں پر لائٹ پول اور پودے لگانے کے امور کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :