امریکا نے فروری میں جوہری تجربہ کیا تھا، امریکی لیباریٹری کا اعلان

اتوار 26 مئی 2019 09:45

امریکا نے فروری میں جوہری تجربہ کیا تھا، امریکی لیباریٹری کا اعلان
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) امریکی حکومت کی ایک لیباریٹری نے کہا ہے کہ امریکا نے ریاست نیواڈا میں 13 فروری کو جوہری تجربہ کیا تھا۔یہ اعلان وزارتِ توانائی کی لارنس لِیورمور نیشنل لیباریٹری نے کیا ہے۔مذکورہ تجربہ دسمبر 2017ء کے بعد سے اِس قسم کا پہلا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت دوسرا تجربہ تھا۔ یہ امریکا میں 29 واں تجربہ تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ لیباریٹری کی مطابق ’’ایڈی با‘‘ کے نام سے موسوم اِس تجربے میں پلوٹونیم کو پھاڑنے کیلئے انتہائی دھماکہ خیز مواد استعمال ہوئے اور کئی طرح کی تفصیلی سائنسی پیمائش یا اعداد و شمار حاصل کیے گئے۔اٴْس کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجربے سے ملکی جوہری ذخیرے کا تحفظ بڑھانے میں مدد ملی ہے۔امریکی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں ایک نئی جوہری حکمتِ عملی کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد مزاحمتی صلاحیت کو بڑھانا اور رٴْوس و چین کا مقابلہ کرنا ہے۔حکومت جوہری تجربات کے ذریعے امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کو جدید ترین بنا رہی ہے اور نسبتاً کم دھماکہ خیز جوہری ہتھیار متعارف کروا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :