12مشہور کرپٹ افراد کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ایونٹ کے پاس نہ آئیں ، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں آئیں گے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہوں،ورلڈ کپ کے شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے، اس لیے اضافی اقدامات کر رکھے ہیں، سربراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 11:15

12مشہور کرپٹ افراد کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ایونٹ کے پاس نہ آئیں ، انہوں ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) سربراہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن کرپشن کا خطرہ کم ہو گا، 12مشہور کرپٹ افراد کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ایونٹ کے پاس نہ آئیں ، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں آئیں گے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہوں اس لیے اضافی اقدامات کر رکھے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ایونٹ میں رشوت ستانی کا خطرہ کم ہو گا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے برطانیہ میں ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 12 مشہور کرپٹ افراد کو تحریری طور پریا کال پر یا واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے قریب آنے کی کوشش نہ کریں اور ان افراد نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں آئیں گے تاہم الیکس مارش کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ افراد سچ کہہ رہے ہوں اس لیے ہم نے اضافی اقدامات کر رکھے ہیں تاکہ انہیں ٹورنامنٹ سے دور رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

الیکس مارشل نے بتایا کہ عالمی ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام 10 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک اینٹی کرپشن مینجر رکھا گیا ہے اور ورلڈ کپ کے دوران کرپشن امور کے حوالے سے ٹریننگ سیشنز بھی کر رکھے ہیں اور ہم جانتے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ایونٹ کے دوران کرپشن سے نمٹنے کے لیے گیمبلنگ کمیشن،پولیس، نیشنل کرائم ایجنسی اور کئی دوسری ایجنسیوں سے بھی مدد لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ ہو گا کیونکہ کوئی کبھی بھی کسی ایونٹ کے صاف شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ الیکس مارشل نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر جانتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اس لیے وہ اس سے دور ہی رہیں گے البتہ ہماری تیاری پوری ہے۔