سینٹر فدا محمد کے والد انتقال کر گئے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیرمین سلیم مانڈوی والا،سینٹر شبلی فراز اور راجہ محمد ظفر الحق کا تعزیت کا اظہار

اتوار 26 مئی 2019 11:35

سینٹر فدا محمد کے والد انتقال کر گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) سینٹر فدا محمد کے والد انتقال کر گئے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر فدا محمد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کی۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے بھی سینیٹر فدا محمد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :