شاہ سلمان رمضانکا آخری عشرہ حرم کے قریب گذارنے کے لیے مکہ معظمہ پہنچ گئے

اتوار 26 مئی 2019 12:05

ریاض۔ 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودل جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے جہاں وہ رمضان کا آخری عشرہ بیت اللہ کے قریب گذاریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری ضبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان کے مکہ معظمہ میں الصفا شاہی محل پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، خادم الحرمین کے مشیراور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز،سیکرٹری مکہ ڈاریکٹوریٹ شہزادہ فیصل بن محمد بن وکیل اور انسانی حقوق کے معاون خصوصی شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی دیوان کے مشیر اور علماء کونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، علماء کونسل کے رکن ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری، سیکرٹری مکہ انجینیر محمد القویص، ڈائریکٹر سکیورٹی جنرل میجر جنرل خالد الحربی، ڈائریکٹر شہری دفاع سلیمان العمرو، مکہ کے پولیس چیف میجر جنرل عید العتیبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔