چین کا سعودی عرب سے کروڈ آئل کی درآمد میں اپریل میں 43 فیصد اضافہ

اتوار 26 مئی 2019 12:15

ْ بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چین کے سعودی عرب سے کروڈ آئل کی درآمد میں اپریل میں 43 فیصد اضافہ ہوا،اپریل میں چین نے سعودی عرب سے 6.30 ملین ٹن یا 1.53 ملین بیرل یومیہ کروڈ درآمد کیا۔

(جاری ہے)

چین ادارہ برائے کسٹمز سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے اپریل میں سعودی عرب سے 1.53 ملین بیرل یومیہ کروڈ درآمد کیا جو کہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے 43 فیصد زیادہ رہا اسی طرح روس سے 1.49 ملین بیرل یومیہ (6.12 ملین ٹن) خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ ایران سے کروڈ کی اپریل میں درآمد789,137بیرل یومیہ(3.24 ملین ٹن) رہی جو کہ مارچ کے مقابلے 541,100بیرل یومیہ زیادہ ہے۔

ونیزویلا سے 462,813 بیرل یومیہ (1.9ملین ٹن )کروڈ درآمد ہوا جو کہ مارچ کے مقابلے 85 فیصد زیادہ ہے جبکہ اپریل کے دوران چین نے عراق سی806,372 بیرل یومیہ ( 3.31ملین ٹن)کروڈ درآمد کیا جو کہ مارچ کے حجم کے مقابلے کم رہا۔