امریکا سے ثالثی کے چکر میں جواد ظریف عراق اور ان کے نائب کی قطر آمد

یورپی ممالک نے جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا پھر بھی صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،عباس عراقجی

اتوار 26 مئی 2019 12:40

امریکا سے ثالثی کے چکر میں جواد ظریف عراق اور ان کے نائب کی قطر آمد
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) ایرا ن کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقجی قطرکے دورے پر دوحہ پہنچ گئے ،قطر کے بعد وہ سلطنت آف اومان اور کویت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی نائب وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جب دوسری جانب ایران کے اعلیٰ ترین سفارتکار اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی اس وقت خطے کے ممالک کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیرخاجہ عباس عراقجی کے ساتھ ساتھ جواد ظریف بھی مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کی طرف سے جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا مگر اس کے باوجود ایران صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :