ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں مزید 1500امریکی فوج تعینات

فوجی اہلکار طیارہ بردار جہاز، جنگی طیاروں اور ان کے انجینئرز کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں ،ٹرمپ کی گفتگو

اتوار 26 مئی 2019 12:40

ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں مزید 1500امریکی فوج تعینات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) امریکا نے کہاہے کہ اس نے ایران کی جانب سے عالمی امن کو لاحق 'قابل عمل خطرات' کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار 5 سو فوجی تعینات کردیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں تحفظ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے میں کم تعداد میں مزید فوج تعینات کررہے ہیں جن کا مقصد تحفظ ہے، ان کی تعداد 1500 سو ہوگی۔یہ فوجی اہلکار طیارہ بردار جہاز، جنگی طیاروں اور ان کے انجینئرز کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں ، 6 سو اہلکار پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس بٹالین کے لیے بھی تعینات کیے جائیں گے، جو خطے میں اپنی مزید پیش رفت کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :