فواد چوہدری نے آج رویتِ ہلال اور ہجری کیلنڈر کی پہلی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

آج چاند دیکھنے سے متعلق اور ہجری کیلنڈر کی ویب سائٹ لانچ کر دی جائے گی، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 12:47

فواد چوہدری نے آج رویتِ ہلال اور ہجری کیلنڈر کی پہلی ویب سائٹ لانچ کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چاند دیکھنے سے متعلق اور ہجری کیلنڈر کی ویب سائٹ آج لانچ کر دی جائے گی ۔
اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ماہرین نے پہلا سائنٹیفک قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے، جس کے تحت پانچ سالوں کے اسلامی مہینوں کے آغاز کا پیشگی فیصلہ موجود ہے انہوں نے کہا تھا کہ اس کیلنڈر کی اشاعت سے رمضان المبارک میں چاند دیکھنے کے حوالے سے تنازعے کا خاتمہ ہو جائے گا،یہ کیلنڈر آئندہ پانچ سالوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق فواد حسین چوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اس کاوش کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، اس کیلنڈر کے اجراء سے قبل مذہبی سکالروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ضمن میں مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو بھی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ عیدکس کی منظوری سے ہوگی،فیصلہ کابینہ کرے گی، قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے، نوازاور زرداری خود کو جیل سے بچا لیں یہ بڑی کامیابی ہوگی اور اب اس قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ کو لانچ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخس اگلے 5سالوں کی عیدین کی درست تاریخ جان سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ رواں برس عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ رواں برسعید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الضحٰی 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

2021ء میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں یکمرمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الفطر 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

2023ء میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجیفواد چوہدری کی ہدایت پر سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کیا ہے۔ سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عیدکی تاریخ کا 5 سال پہلے ہی علم ہو جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے غور شروع کر دیا ہے۔