چارسدہ، جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ سے 3 بھائی قتل

اتوار 26 مئی 2019 12:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چارسدہ کے علاقہ تھانہ عمرزئی کی حدود واقعہ علی جان کلے میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تھانہ عمر زئی کی حدود میں واقع علاقے علی جان کلے میں نامعلوم افراد نے گھر سے متصل حجرے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شبیر، سجاد اورکاشف پسران صادق ابرار شامل ہیں‘جو آپس میں بھائی ہیں‘شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا‘ابتدائی تفتیش کی روشنی میں واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے‘ تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔