شہباز شریف کی واپسی سے آپ کا خوف بڑھتا جارہا ہے،راناثناء اللہ کا فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردِ عمل

فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات؟سابق وزیرقانون پنجاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 13:08

شہباز شریف کی واپسی سے آپ کا خوف بڑھتا جارہا ہے،راناثناء اللہ کا فردوس ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) سابق وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی سے آپ کا خوف بڑھتا جارہا ہے۔ ناہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات؟ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فردوس باجی ان سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس ؟ اب شہباز شریف کا نہیں آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 152روپے کا ہو گیا، گیس 145فیصد مہنگی ہو گئی اور بجلی 25فیصدر مہنگی ہو گئی لیکن آپ کو شہباز شریف کی کیوں پڑی ہے، فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات؟۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کے سربارہ شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ’شہباز شریف صاحب ’چیمبر‘ آپ کا کالی ہے، یہاں آپ کی تلاش جا ری ہے۔ جو میدان چھور کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تا کہ سچ جھوٹ کا پتا چلے‘۔

فردوس عاشق اعوان نےاپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے طنز کیا تھا کہ شہباز صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چل سکے۔ اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی سے آپ کا خوف بڑھتا جارہا ہے اور فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات؟