برطانیہ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا پانچ امیدوار دوڑ میں شامل

حکمراں جماعت کے چارامیدواروں نے اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم سیکریٹری صحت بھی دوڑ میں شامل ہو گئے

اتوار مئی 13:20

برطانیہ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا پانچ امیدوار دوڑ میں شامل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) بریگزٹ میں ناکامی پر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے استعفے کے اعلان پر وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں 5 امیدوار شامل ہو چکے ہیں۔بریگزٹ معاہدے میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر تھریسامے نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے اعلان کے ساتھ ہی کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے 4 امیدواروں نے اپنی خدمات پیش کی تھیں، تاہم اب سیکریٹری صحت بھی وزارت عظمیٰ کی اس دوڑ میں شامل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے والے پانچویں امیدوار سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک ہیں۔دیگر امیدواروں میں سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، بین الااقوامی ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ، سابق سیکریٹری خارجہ بورس جونس اور سابق ورک اینڈ پنشن سیکریٹری ایستھرمک شامل ہیں۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ ہی برطانیہ کا وزیراعظم ہوگا۔وفاقی کابینہ میں شامل میٹ ہینکوک نے کہا کہ جی ہاں، میں اگلے وزیر اعظم کے لیے امیدوار ہوں اور ’پارلیمنٹ کا سرونٹ‘ بن کر بریگزٹ معاہدے کو عملی شکل دوں گا۔

متعلقہ عنوان :