مظفرآباد شہر ریاست کی پہچان ہے ،آئندہ بجٹ میں مظفرآباد کیلئے بڑے عوامی منصوبے شامل ہونگے،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

ن لیگ موجودہ حکومت نے ریاست کی تعمیر و ترقی ، عوامی خوشحالی ، گڈ گورننس کے قیام اور مالی وسائل میں اضافے کیلئے دو سال دس ماہ کے مختصر عرصہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، آئندہ چند ماہ کے دوران بھی مزید بہتری اور شہر کی خوبصورتی پر توجہ دینے کیلئے عملی اقدامات کریں گے،وزیر تعلیم آزاد کشمیر

اتوار 26 مئی 2019 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز، ایم سی ڈی پی اور ماحولیات بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے ریاست کی تعمیر و ترقی ، عوام کی خوشحالی ، ریاستی حقوق کے حصول ، گڈ گورننس کے قیام ، نظام کی بہتری ،مالی وسائل میں اضافے ، اداروں میں اصلاحات، کیلئے دو سال دس ماہ کے مختصر عرصہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں دارالحکومت مظفرآباد کے عوام کیلئے آئندہ مالی سال میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ، سہولیات کی فراہمی اور تفریح کیلئے منصوبے رکھے جائیں گے مظفرآباد شہر ریاست کی پہچان ہے مظفرآباد کیلئے آئندہ بجٹ میں بڑے عوامی منصوبے شامل ہوں گے جن کی تکمیل سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے مظفرآباد شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں مسلم لیگ ن نے عوامی خواہشات کے مطابق عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ملاقات کرنیوالے عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی مفاداتی اور عوام کے مسترد شدہ عناصر بیان بازی کے ذریعے اپنے قد کاٹھ اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ماضی کا دور اب گزر چکا ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اور بے بنیاد الزام تراشیاں کرکے وہ کبھی مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں مسلم لیگ ن پر مظفرآباد کے عوام نے مسلسل تین انتخابات میں اندھا اعتماد کیا اور عوام کے اس اعتماد کو مسلم لیگ ن نے کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی دارالحکومت مظفرآباد کے عوام کے خادم بن کر اپنا بھرپور کردار اداکریں گے چند نا عاقبت اندیش اپنے ماضی کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ناکامی کے اندیشے کو بھانپ چکے ہیں ایسے عناصر کو دن رات پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں مظفرآباد شہر کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات دیکھ کر انہیں اپنی سیاسی زندگی خطرے میں نظر آچکی ہے اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر ریاست کا چہرہ ہے موجودہ حکومت نے دارالحکومت کی تزین و آرائش کیلئے گزشتہ چند ماہ کے دوران اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ چند ماہ کے دوران بھی مزید بہتری اور شہر کی خوبصورتی پر توجہ دینے کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔