میپکونے رواں مالی سال کے دوران ہزاروں مستقل نادہندگان سے ایک ارب 19کروڑروپے سے زائد کی وصولیاں کرلیں

اتوار 26 مئی 2019 15:15

ملتان ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران 96ہزار750مستقل نادہندگان سے ایک ارب19 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کرلیں ۔ ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ رننگ اور مستقل نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل ٹیمیں نادہندگان کے خلاف کاروائی کررہی ہیں ۔

جولائی2018ء سے اپریل2019ء کے دوران ملتان سرکل میں 24125 ڈیڈڈیفالٹرز سی26کروڑ77لاکھ روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ ڈی جی خان سرکل میں10227نادہندگان سے 13 کروڑ 65 لاکھ روپے ،وہاڑی سرکل میں4844ڈیفالٹرز سے 6کروڑ68لاکھ روپے،بہاولپور سرکل میں17355مستقل نادہندگان سے 18کروڑ73لاکھ روپے،ساہیوال سرکل میں 5969 نادہندگان سی7کروڑ73لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں11147نادہندگان سی14کروڑ16لاکھ روپے ،مظفرگڑھ سرکل میں11598 نادہندگان سے 16 کروڑ 28لاکھ روپے ، بہاولنگرسرکل میں4487 ڈیفالٹرز سے 5کروڑ40لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں6998مستقل نادہندگان سی9کروڑ76لاکھ روپے وصول کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں اور واجبات/بقایاجات ادانہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :