چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے

اتوار 26 مئی 2019 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دریں اثناء چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شرکت اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پاکستان تشریف لائیں گے اورعید الفطر کا خطبہ جامع مسجد گول فیصل آباد میں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :