تھرپارکر، بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، مزید تین بچے دم توڑ گئے

اتوار 26 مئی 2019 15:45

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، کل بھی مزید تین بچے دم توڑ گئے ننگرپارکر تحصیل کی اسپتال می سات ماہ کی بچی صائمہ دختر عثمان، اور سول اسپتال مٹھی میں بھیمون کولھی اور ناموں میگھواڑ کے نومولود بچے شامل رواں ماہ بچوں کی حلاکتون کا تعداد بڑھ کر 54 ہوگء، 70 سے بچے زیر علاج اضلاع بھر کے اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور دیگر سھولیات کے مسائل کے باعث قحط زدہ تھر کے باسی سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالون میں ادویات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے دیہی علایقوں کے مریض سخت پریشان ہیں سول اسپتال مٹھی مین زیر علاج بچوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ تھر بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹرز اور میڈیسن دی جائیں تاک ہمارے بچوں کا علاج بہتر سے بہتر ہوجائے دوسرے جانب سول اسپتال مٹھی میں روزانہ کے بنیادوں پر سیشن جج تھرپارکر دورہ کر رہے ہیں اور بار بار انتظامیہ کو تاکید کررہے ہیں کہ علاج اور مریضوں کی دیکھ بحال صحیح طریقہ سے کی جائی۔

متعلقہ عنوان :