بھاری تعداد میں کھلونا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان برآمد، دو ملزمان گرفتار

اتوار 26 مئی 2019 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر موٹر کار کے زریعے بھاری تعداد میں کھلونا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق نوشہرہ اور صوابی سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے ممنوعہ کھلونے اور آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ کو مخبر کے زریعے سے اطلاع ملی تھی کہ موٹر کار کے زریعے بھاری تعداد میں کھلو نا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عبداللہ جلال خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ پی اے ایف ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 2678 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 40 ہزار مختلف قسم کے پٹاخے اور 60 عدد کھیلونا نما پستول برآمد کرکے دو ملزمان اصغر علی ولد محمد علی سکنہ نوشہرہ اور سلمان ولد منظور اکبر سکنہ صوابی کو گرفتار کرلیا، دونوں نے ممنوعہ کھلونے اور آتش بازی کا سامان نوشہرہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔