فواد چوہدری نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

عید الفطر 5جون کو ہو گی،وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 16:17

فواد چوہدری نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نے رویت ہلال کے حوالے سے بنائی جانے والی ویب سائٹ کاافتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے رویت ہلال پرویب سائٹ سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے اور ساتھ وفاقی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ویب سائٹ کوایجنڈے میں رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست کوٹیکنالوجی کامہینہ قراردیاگیا ہے۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ چانددیکھنے کی بنیاداس کی بلندی ،چمک اورغروب آفتاب کے38منٹ تک رہنے پرہوتی ہے، انہی 3چیزوں پراس ویب سائٹ کاانحصارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کہنا کہ عینک اوردوربین حلال ہے اورجدیدٹیکنالوجی حرام ہے بالکل غیرمنطقی بات ہے، قمری کیلنڈر میں 5سال کی قیدٹیکنالوجی میں تبدیلی کی بنیادپررکھی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے آنے سے کام بندنہیں ہوں گے بلکہ نئے شعبے کھلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں صنعتوں کومقامی سطح پراہمیت دینی چاہیے،ہمیں چاہیے کہ ہماری مقامی پیداوار زیادہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈر 2019ء تا 2024ء کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ رواں برس عید الفطر 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ رواں برسعید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2020ء میں عید الفطر 24 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

2020ء میں عید الضحٰی 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2021ء میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں یکمرمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الفطر 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ 2022ء میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

2023ء میں یکمرمضان المبارک 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2023ء میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ 2024ء میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجیفواد چوہدری کی ہدایت پر سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کیا ہے۔ سائنسی کیلنڈر سے کسی بھی سال کے پہلے روزے اور عیدکی تاریخ کا 5 سال پہلے ہی علم ہو جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے غور شروع کر دیا ہے۔