وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو فون
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، وزیراعظم
عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 16:32
(جاری ہے)
نیشنل ڈیموکریٹکس الائنس کی سربراہی بھارتیہ جنتہ پارٹی بی جے پی کر رہی ہے جس میں 14 جماعتیں شامل ہیں۔
اس اتحاد نے 350سیٹیں جیت کر اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا۔جس میں 294 نشستیں بی جے پی نے جیتیں۔اقتدار کون سنبھالے گا اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا،اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کا ملک گیر جشن شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس 52سیٹیں جب کہ وائے ایس آر سی پی 23 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح بی جے پی اکیلی ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اور نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیراعظم بننے والے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کو جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.