افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 60افرادہلاک

کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے، حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

اتوار 26 مئی 2019 16:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث60 افراد مارے گئے۔افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے، حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے بعد اب افغانستان کو بھی سخت سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، ایران میں ہفتے سے جاری سیلابی سلسلوں میں اب تک ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زوردار سیلابوں سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے، حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے رابطے کے کئی راستے جہاں منقطع ہوئے ہیں وہاں کئی مکانات بھی پانی میں بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغان صوبے قندھار میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔