مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،جاپان

ایران سے تعلقات کی بدولت خطے میں قیام امن کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے،حکومتی ترجمان

اتوار 26 مئی 2019 16:35

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) جاپان نے کہاہے کہ ان کا ملک ایران کیساتھ دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی بدولت خطے میں قیام امن کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیہیدا سوگا نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ایران کیساتھ تعلقات دوستانہ اور دیرینہ ہیں اور یہ تعلقات جاپان کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

جاپانی حکومت کے ترجمان نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی بدولت خطے میں قیام امن کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جاپان کے ایران اور امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ مشرق وسطی میں قیام امن میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :