Live Updates

راجن پور، افسران وزیراعظم و وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن کے مطابق اپنی تمام تر توجہ عوام کے مفاد پر رکھیں، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ

اتوار 26 مئی 2019 16:45

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد افضل ناصر خان کی زیر صدارت ضلع کونسل میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز نے شرکت کی۔

ایڈمنسٹریٹرز نے اپنی اپنی میونسپل کمیٹی کی کارکردگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام یونین کونسلز کے حوالے سے بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے تمام آفیسران کو ہدایت جاری کی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن کے مطابق اپنی تمام تر توجہ عوام کے مفاد عامہ پر دی جائے۔

کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر تمام بلدیاتی ادارے اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ اس موقع پر سردار صدیق امان اللہ خان دریشک، اے سی راجن پور سید لیاقت علی گیلانی، اے سی جام پور سیف الرحمان ، چیف آفیسر ضلع کونسل اور کلیم اللہ دریشک کے علاوہ تمام بلدیاتی اداروں کے سی ای اوز بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات