چینی نائب صدر کی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار وزیر مہمان داری مقرر

اتوار مئی 17:05

چینی نائب صدر کی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار وزیر مہمان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر برائی منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کو وزیر مہمان داری مقرر کیا گیا ہے۔ خسرو بختیار نے بطور وزیر مہمان داری چین کے نائب صدر اور انکے وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا،سی پیک منصوبہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جسمیں صنعتی تعاون، زراعت اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہموجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک منصوبہ میں اب عوامی فائدے کے منصوبے بھی شامل کی جا رہے ہیں،سی پیک منصوبہ کو مزید وسعت دینے پر پاکستان چینی قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہچینی قیادت کے پاکستان کے دوروں سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور پائیدار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :