کرکٹ سائوتھ افریقہ کا انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان، سینچورین انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا

اتوار 26 مئی 2019 17:05

جوہانسبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) کرکٹ ساتھ افریقہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سینچورین انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلوی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریزسے قبل سی ایس اے انوی ٹیشنل الیون کے خلاف دو روزہ اور جنوبی افریقہ اے ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے ہو گا جو کہ سینچورین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کیپ ٹائون، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری پورٹ الزبتھ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 فروری، دوسرا میچ 7 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 فروری کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری، دوسرا میچ 14 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 23 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 فروری، دوسرا میچ 4 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :