ساہیوال، تفتیشی افسر پر رشوت کا الزام، ڈی پی او کا ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کاحکم

اتوار 26 مئی 2019 18:05

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) قتل کے مدعی کی طرف سے تفتیشی افسر پر رشوت کے الزامات پر ڈی پی او ساہیوال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 19مارچ 2019 کو تھانہ یوسف والا کے علاقہ میں11 سالہ شرافت علی کمسن بچہ قتل ہوا تھا جس کے مدعی نے درجنوں مظاہرین کے ہمراہ گزشتہ روز تھانہ یوسف والا کے باہر احتجاج کیا اور الزم عائد کیا کہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر رائو نسیم نے ملزم فریق سے رشوت لی ہے اور ملزمان سے ساز باز ہوچکاہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال کو انکوائری کاحکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انکوائری میں اگر کوئی ملازم قصور وارپایاگیاتو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے ایس ڈی پی او صدر سرکل کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پرتفتیش کی جائے اورملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرکے مقدمہ حقائق پر یکسو کیاجائے۔