گلو بل سکول سسٹم یونیورسٹی ٹائون پشاور میں والدین کا ایک اجلاس

اجلاس میں محکمہ تعلیم اور پشاور بورڈ کی طرف جاری کردہ نوٹیفیکیشن جس میں مڈل امتحان کو بورڈ کے زیر انتظام کرنے پر تفصیلی بحث

اتوار 26 مئی 2019 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) گلو بل سکول سسٹم یونیورسٹی ٹائون پشاور میں والدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت گلو بل سکول سسٹم کے سربراہ انجینئر محمد سلیم نے کی ۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم اور پشاور بورڈ کی طرف جاری کردہ نوٹیفیکیشن جس میں مڈل امتحان کو بورڈ کے زیر انتظام کرنے اور جماعت نہم کے امتحان کو ختم کرکے جماعت نہم و دہم کا امتحان اکٹھا بورڈ کے زیر انتظام کرنے پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں والدین نے انجینئر محمد سلیم کی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ تعلیم اور پشاور کے فیصلے کے بارے میں والدین کو اعتماد میں لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ انجینئر محمد سلیم کے تمام فیصلے اور دیگر اٹھائے جانے والے اقدامات ، طلباء اور طالبات کے روشن مستقبل کے لئے کئے جائیں گے جس کی وجہ سے طلباء اور طالبات مستقل میں ایک اچھا ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ معاشرے کے اہم رکن بنیں گے جس سے ایک خوشحال اور ترقیاتی ملک کے علاوہ ایک فلاحی معاشرے کا قیام بھی عمل میں آئے گا ۔آخر میں انجینئر محمد سلیم نے بھی تمام والدین کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :